فیصل آباد, ہائی کورٹ نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کردی

دو ملزمان عبوری ضمانتیں کروانے کے بعد شاملتفتیش

جمعرات 22 جون 2017 21:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء)لاہور ہائی کورٹ نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کردی‘ دو ملزمان عبوری ضمانتیں کروانے کے بعد تفتیش میں شامل ہوگئے‘ ملزمان پر شہریوں کو ملک سے باہر بھجوانے کا الزام ہے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈریل انویسٹی گیشن ایجنسی سید امام علی زیدی لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر مقدمہ نمبر C-183/15 بجرم 17/22Eo کا ریکارڈ لیکر عدالت عالیہ میں پیش ہوئے جس میں ملزم سردار عباس جوکہ جھنگ کا رہائشی ہے نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی زاہد نعیم کو آسٹریلیا بھجوانے کا جھانسہ دیکر 10 لاکھ روپے کی رقم ہتھیائی تھی جس پر عدالت عظمیٰ نے ملزم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے حوالات میں بند کرنے کا حکم دیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر سید امام علی زیدی نے عدالت عالیہ کے حکم پر سب انسپکٹر ندیم کو ملزم کی گرفتاری کیلئے ہدایات جاری کیں جس پر ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جھنگ میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ پیپلز کالنوی کی حوالات میں بند کردیاجبکہ ملزم کاشف سعید جو کہ عبداللہ پور کا رہائشی ہے نے شہری عنبرین سحر جو کہ نعمت کالونی میں رہائشی پذیر ہے کو کنیڈا بھجوانے کا جھانسہ دیکر 6 لاکھ 42 ہزار روپے ہتھائے اور ملزم محمد امجد جو کہ چک نمبر 693/35 گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ہے نے شہری جبار جو کہ چک نمبر 326 گ ب کا رہائشی ہے کو سعودی عریبہ بھجوانے کا جھانسہ دیکر 6 لاکھ روپے ہتھیائے تھے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 286/17 اور 168/17 درج کئے گئے لیکن ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کے بعد خود کو شامل تفتیش کردیا ۔