چشتیاں,محکمہ صحت کے ضلعی افسران کے غیر دانشمندانہ فیصلے تحصیل ہسپتال میں ڈینٹل سرجن سمیت سات ملازمین تبدیل

جمعرات 22 جون 2017 21:36

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) محکمہ صحت کے ضلعی افسران غیر دانشمندانہ فیصلہ کے تحت تحصیل ہسپتال چشتیاںمیں ہر ماہ تین ہزار مریضوں کے دانتوں کا علاج کرنے والے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سہیل احمد سمیت جنرل ڈیوٹی کرنے والے سات ملازمین کو تبدیل کردیا ہے جس کی بناء پر چشتیاں کے ہزاروں لوگ سرکاری طور پر دانتوں کا علاج کرانے سے محروم ہوگئے ہیں چشتیاں کے سیاسی سماجی کاروباری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے اپنے مطالبہ میں کہاہے کہ ڈاکٹر سہیل احمد سمیت تمام واہلکاروں کا تبادلہ منسوخ کرکے انہیں چشتیاںتعینات کیاجائے تبدیل کیے جانے والے افراد میں ڈاکٹر سہیل احمد کو رورل ہیلتھ سینٹر ڈونگہ بونگہ تبدیل کیا ہے دیگر ملازمین میں نسرین شریف ہیڈ نرس ،عبدالرئوف چیف ٹیکنیشن ،محمدعابد سینٹری انسپکٹر ،ھومیو ڈاکٹر چوہدری محمدسعید ،شمائلہ رئوف پرچی کلرک ،محمدعرفان ڈینٹل ٹیکنیشن شامل ہیں۔