چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے چار ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 22 جون 2017 21:33

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے چار ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے چار ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں، تبدیل ہونے والوں میں 2 ایڈیشنل سیشن ججز اور 2 سول ججز شامل ہیں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد قمر الزمان بھٹی کو کبیروالہ سے راجن پور جبکہ طارق محمود رانا کو خانیوال سے کبیر والہ تبدیل کیا گیا، علاوہ ازیں سول جج محمد اعظم کو فیصل آباد سے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور مسعود الحسن کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فیصل آباد تقرر و تبادلے کا حکم جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :