اسلام آباد،ضلعی انتظامیہ کا ترلائی کے علاقے میں مضرصحت اشیاء بنانے والی دوفیکٹریوں پر چھاپہ

27مزدو گرفتارکرکے حوالات میں بند ، فیکٹری مالکان مخبری ہوجانے پرچھاپہ مارٹیم کو جل دیکرفرارہونے میں کامیاب

جمعرات 22 جون 2017 21:33

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ضلعی انتظامیہ نے ترلائی کے علاقے میں مضرصحت اشیاء بنانے والی دوفیکٹریوں پر چھاپے مارتے ہوئے دونوں فیکٹری میں کام کرنے والے مجموعی طورپر 27مزدوروں کوگرفتارکرکے حوالات میں بند کردیاجبکہ دونوں فیکٹریوں کے مالکان مخبری ہوجانے پرچھاپہ مارٹیم کو جل دیکرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

یوں ضلعی انتظامیہ کے چھاپے میں صرف مزدورہی ہتھے چڑھ سکے ۔معلوم ہواہے کہ گزشتہ روز فوڈانسپکٹرراجہ محمداشرف کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے ترلائی میں قائم دوایسی فیکٹریوںپر چھاپے مارے جہاں عرصہ دراز سے مضرصحت اشیاء جن میں پاپڑ،جام،کیچپ وغیرہ تیارکئے جاتے تھے تاہم ہمیشہ کی طرح اس باربھی ان کا چھاپہ صرف فیکٹریوں میں چند ہزار روپے پر ملازم مزدوروں کی گرفتاری تک کامیاب رہاجبکہ دونوں فیکٹریوں کے مالکان چھاپہ مارٹیم کی کارروائی کے دوران مخبری ہوجانے پرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

یوں ان دونوں کارروائیوں کے مقدمات تھانہ شہزادٹائون میں درج کئے گئے ۔فوڈانسپکٹرراجہ محمداشرف کی مدعیت میں پہلامقدمہ نمبر112تھانہ شہزادٹائون میں درج کیاگیاجس میں انہوں نے موقف اختیارکیاکہ ملزم قمراقبال ہمراہ سترہ نامزدایف آئی آر کو مخبرکی اطلاع پر قابوکیاجوفیکٹری میں مضرصحت جام اورکیچ اپ وغیرہ مختلف اقسام کے بنارہے تھے جبکہ مالک فیکٹری سلیمان موقع سے فرارہوگیا۔

اسی طرح اپنی دوسری کارروائی کا مقدمہ نمبر113تھانہ شہزادٹائون میں ہی درج کراتے ہوئے انہوں نے پولیس کوبتایاکہ ملزم عابدعلی ہمراہ نوملزمان کو مخبرکی اطلاع پر قابوکیاجوفیکٹری میں مضرصھت مختلف اقسام کے پاپڑبنارہے تھے تاہم مالک فیکٹری ندیم احمد موقع سے فرارہوگیا۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ ماہ صیام کے دوران مارے گئے اکثرچھاپوں میں اصل ملزمان قانون کی گرفت میں کبھی نہ آیا،صرف غریب مزدورہی پولیس کے ہتھے چڑھتے رہے۔ ۔۔ 06-17/--239

متعلقہ عنوان :