اسلام آباد، نوجوان کے اغواء کی کوشش کرنیوالے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 22 جون 2017 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) تھانہ آئی نائن کے علاقہ آئی نائن ٹو سے نوجوان کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے سات افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ محمداشرف نے پولیس کوبتایاکہ گزشتہ روز مدعی مقدمہ کو ملزمان شعیب علی،ظہیراحمد،فرمان اوراخترنے ساتھیوں سمیت مل کر اغواء کرنے کی کوشش کی۔تاہم شورشرابے پر ملزمان فرارہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :