پشاورسے لکی مروت جانے والی مسافرکوچ بنوں کے قریب ٹریلرسے ٹکراگئی،

عید منانے جانیوالے ڈرائیورسمیت6مسافرجاں بحق اور8زخمی

جمعرات 22 جون 2017 21:33

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پشاورسے لکی مروت جانے والی مسافرکوچ بنوں کے قریب ٹریلرسے ٹکراگئی،حادثے میں عیدپرگھرجانے والے ڈرائیورسمیت6مسافرجاں بحق اور8زخمی ہوگئے ،جمعرات کے روزمسافرکوچ پشاورسے لکی مروت جارہی تھی بنوں کے قریب انڈس ہائی وے پرتیزرفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹریلرسے ٹکراگئی،جس میں کوچ میں سوارڈرائیورسمیت6افرادجاں بحق اور8زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم جائے حادثہ پرپہنچ گئی،لاشوں اورزخمی مسافروں کوبنوں کے خلیفہ گل نوازہسپتال منتقل کردیا،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کوہرممکن طبی امدادفراہم کی جارہی ہے ،زخمیوں میں دوکی حالت تشویشناک ہے ،پولیس کے مطابق عیدکیلئے گھرجانے والے مسافروں کی کوچ کوحادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :