پاکستان کی کابل میں دہشتگردی کے حملے کی مذمت،متاثرہ افراد سے تعزیت کا اظہار

جمعرات 22 جون 2017 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پاکستان نے کابل میں دہشتگردی کے حملے کی مذمت کی ہے اور متاثرہ افراد سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان افغان علاقے ہلمند میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتا ہو پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے اور اس کی مذمت کرتا ہے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی حکومت اور عوام دھماکے سے متاثرہ افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :