کراچی:صوبے بھر میں شب قدر کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں

شب قدر کی مبارک رات کو سیکورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ سندھ نے احکامات جاری کئے ہیں جس کے تحت شب قدر کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے اجتماعات، محافل اور تقاریب کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے

جمعرات 22 جون 2017 21:19

کراچی:صوبے بھر میں شب قدر کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی ہدایت پر صوبے بھر میں شب قدر کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شب قدر کی مبارک رات کو سیکورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ سندھ نے احکامات جاری کئے ہیں جس کے تحت شب قدر کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے اجتماعات، محافل اور تقاریب کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تمام صوبے کی پولیس، اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت سندھ بھر کے تمام قبرستانوں ،مساجد، مزارات اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہے گی اور اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ اور متواتر گشت کا عمل لگاتار جاری رہیگا۔

صوبائی وزیر داخلہ سندھ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز کراچی اور سندھ رینج کے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ شب قدر کے روح پرور اجتماعات کی سیکورٹی اور حفاظت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ۔

(جاری ہے)

شب قدر کے اجتماعات کے ساتھ تراویع میں تکمیل قران کی تقاریب کو بھی فول پروف کرنے کے لئے تمام مساجد کی حدود میں پولیس کیگشت میں اضافے کے ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگانے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں اور طلوع فجر تک صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری رہے گا۔#

متعلقہ عنوان :