کراچی:آرٹس کاؤنسل کراچی میں سندھ پولیس کا سب سے بڑا دربار لگ گیا

آئی جی سندھ نے کراچی پولیس کو وارننگ جاری کردی،دربار میں کراچی پولیس رینج کے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے اس موقع پر آئی جی سندھ نے دربار میں موجود تمام افسران سے الگ الگ ملاقات کی،جن تھانیداروں کے خلاف ایجینسیز نے شکایات کی تھیں ان کو تنبیہ کی،دربار کے شرکاء سے آئی جی سندھ کا خطاب

جمعرات 22 جون 2017 21:19

کراچی:آرٹس کاؤنسل کراچی میں سندھ پولیس کا سب سے بڑا دربار لگ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) آرٹس کاؤنسل کراچی میں سندھ پولیس کا سب سے بڑا دربار لگ گیا،آئی جی سندھ نے کراچی پولیس کو وارننگ جاری کردی،دربار میں کراچی پولیس رینج کے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے،اس موقع پر آئی جی سندھ نے دربار میں موجود تمام افسران سے الگ الگ ملاقات کی،جن تھانیداروں کے خلاف ایجینسیز نے شکایات کی تھیں ان کو تنبیہ کی،دربار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کے لیے ہرممکن اقدمات کیے جائیں،اسٹریٹ کرائم، جوئے منشیات کے اڈوں اور ایرانی پیٹرول کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگری کی جنگ میں زخمی اہلکاروں کو اچھے سے اچھے اسپتال منتقل کیا جائیگا،اسپتال کا بل 28 لاکھ روپے تک جمع کروایا جا چکا ہے، نیوٹاون واقعے کا زخمی ابھی تک تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہے، دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کو قانون کے کٹہرے تک پہنچائیں، خدا را دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے اہلکاروں کے کیسوں پر کام کریں، وارننگ کے بعد کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروئی ہوگی، تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کی تفصیلات موصول ہورہی ہیں، کام نہ کرنے والے افسران کو اب ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے گا،جبکہ آئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی آفیسر راجہ عمر خطاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی آفیسر راجہ عمر خطاب بہت اچھا کام کر رہے ہیں، جبکہ ایس ایس پی ایسٹ بھی تھورا بہت اچھے کام کر رہے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :