Live Updates

پانامہ لیکس کا معاملہ منی لانڈرنگ نہیں آف شور کمپنیوں کا ہے ، مریم اورنگزیب

ہمیں آہین و قانون سے انصاف ملے گا جبکہ تحریک انصاف ناامیدوار نامزد ہی رہے گی، پی ٹی آئی ڈنڈا تماشا اور گالی گلوچ کی پارٹی ہے، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 21:19

پانامہ لیکس کا معاملہ منی لانڈرنگ نہیں آف شور کمپنیوں کا ہے ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ منی لانڈرنگ یا کرپشن سے متعلق نہیں بلکہ آف شور کمپنیوںکا معاملہ ہے ہمیں آہین و قانون سے انصاف ملے گا جبکہ تحریک انصاف ناامیدوار نامزد ہی رہے گی، پی ٹی آئی ڈنڈا تماشا اور گالی گلوچ کی پارٹی ہے، جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے گارڈوں کی طرف سے صحافیوں پر حملہ اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کسی کو بھی میڈیا پر حملے کی اجازت نہیں دیتا، رپورٹ آنے کے بعد اشتعال انگیزی میں ملوث کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور کسی کے حقوق کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عدالت کو خود جے آئی ٹی بنانے کیلئے خط لکھا تھا، حکومت نے ہمیشہ اعلیٰ عدلیہ کا احترام کیا ہے جبکہ تمام تحفظات کے باوجود تصویر لیکس کا فیصلہ تسلیم کیا، انصاف ہمیں پاکستان کے آہین و قانون سے ملے گا اور ہم عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہو کر نکلے گے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ پانامہ منی لانڈرنگ یا کرپشن کا کیس نہیں بلکہ مخالفین کی طرح سے کرپشن کیس کے ساتھ بوڑا گیا، وزیراعظم نواز شریف شہباز شریف اور کیپٹن صفدر کا نام پانامہ کیس میں نہیں جب کہ جے آئی ٹی میں انویسٹی گیشن نواز شریف اور انکے خاندان کے ذاتی بزنس کی ہو رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے پھچلی4سال ڈراموں جھوٹ اور الزام لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا بلکہ کے پی کے میں احتساب کے ادارے کو بند کر کے کرپشن کو فروغ دیا اور آج الیکشن کمیشن میں ان کے وکیل کہتے ہیں کیس کو غیر معنہ مدت کیلئے ملتوی کر دیں، عمران خان عدالتوں سے مقرور ہیں اور یہاں اگر ہمیں لیکچر دیتے ہیں اور جب ان سے سوال ہوتا ہے پارٹی فڈنگ کا نووہ الیکشن کمیشن میں جواب نہیں دیتے، جب عمران کان کی منی ٹرائل کی بات ہوتی ہے تو کہتے ہیں10سال کا منی ٹرائل میرے پاس نہیں اور دوسری سی70سال کا احتساب مانگتے ہیں، تحریک انصاف بھارت سے فنڈنگ کا اعتراف کیوں نہیں کرتی عمران خان سازشوں کے بادشاہ ہے انہیں سازشوں کیلئے کوئی کھلونا نہیں ملے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلوہ پارٹی ہے اور یہ پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں، یہ جمہوری پارٹی نہیں بلکہ گاتم گلوچ پارٹی ہے اور عمران خان آج کل ڈرائی کلینر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات