حب,پبلک ہیلتھ انجینئرنگ انتظامیہ نے غفلت لا پرواہی اورنااہلی کی انتہا کردی, عوام پانچ ماہ سے پانی کی نعمت سے محروم

جمعرات 22 جون 2017 21:19

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حب انتظامیہ نے غفلت لا پرواہی نااہلی اور بے حسی کی انتہا کردی مدینہ کالونی کے عوام گزشتہ پانچ ماہ سے پانی کی نعمت سے محروم ہیں۔متعلقہ حکام کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی ماہ صیام میں عوام کو پانی جیسی بنیادی ضرورت اوراللہ کے نعمت سے محروم کرنے والوں کوچین سے بیٹھنے نہیں دینگے۔

مدینہ کالونی سمیت حب شہر کے دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی میں مزید تاخیر برداشت نہیں کرینگے۔پبلک ہیلتھ انتظامیہ اپنا قبلہ درست نہیں کیا اور اسی طرح کی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے او رعوام کو پانی کی فراہمی میں کوتاہی برت تھے رہے تو عید کوئٹہ کراچی شاہرہ پر دہرنا دینگے جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران پے عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی لسبیلہ کے رہنماء حافظ رسول بخش بلوچ شہری ایکشن کمیٹی حب کے رہنماء قادر سیاں نیشنل پارٹی مدینہ کالونی یونٹ کے سیکریٹری امیر خان سینی ،سائیںبخش رند،حاجی رسول بخش زہری نے مدینہ کالونی میں پانی بندش کے خلاف آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاجن افطاری کے لیے آئے ہوئے علاقہ مکینوں کے سینکڑوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق چیئرمین بی ایس او (پجار)واحدرحیم بلوچ، زبیر بلوچ، ثناء بلوچ،ڈاکٹر ہیبت خان مگسی ،شریف مری، نیاز رند،محمد حسن مگسی،احمد خان ڈومکی،میر ین بلوچ سیاسی سماجی رہنمائوں کامریڈ فقیر محمد بلوچ اللہ واریو لاسی،لالا اشرف زہری،شبیر احمد آوارانی،شاہد زہری،غلام مرتضیٰ شیخ،محبوب شاہوانی، الہیٰ بخش محمد حسنی،عبدالغفور لاسی،غلام علی لاسی،عبدالغنی رند امت،احمد مینگل،حاجی خیر محمد بروہی،غلام مصطفیٰ شاہوانی،غوث بخش زہری،حاجی عباس بلوچ،جہانگیر بنگالی، شوکت مغل،محمد انور بزنجو،عزیز پٹھان،امان اللہ حسنی،عزیز اللہ بروہی،حاجی عبدالحکیم، ڈاکٹر عبدالرحیم لاسی،نظر الرحمن شاہوانی،مولانا خلیل احمد،یاسر عزیز شاہوانی سمیت سینکڑوں علاقہ مکین موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :