سبی, پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان قربان کر کے جہوریت کو بچایا,حاجی میر غلام رسول سیلاچی

پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہی,پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے صدارتی امیدوار کا تقریب سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 21:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے صدارتی امیدوار حاجی میر غلام رسول سیلاچی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان قربان کر کے جہوریت کو بچایا، جمہوریت کی بحالی ، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد ناقابل فراموش ہیں ،محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی زندگی کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گا ہ میں شہید بے نظیر بھٹو کے 64ویںسالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،سالگرہ کے تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری میر ریحان بگٹی،پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدارتی امید وار ملک میوہ خان مگسی ، سید اصغر شاہ ،کامریڈ ستار گچکی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے رہنماوں میر نظام دستی،بابل خان جتوئی،تاج محمد دھرپالی،میر معراج رند،عبیداللہ خجک اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر قائد محترمہ بے نظیر بھٹو تک قائدین اور کارکنوں نے جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنی جانوں کا نذارنہ پیش کیا ہے اور بھٹو خاندان کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جماعت شہیداء کی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدشہید محترمہ بے نظیر بھٹومثالی کردار ،جمہوریت کی بحالی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں قائدشہید محترمہ بے نظیر بھٹوکے سیاسی زندگی اپنے لئے مشعل راہ اپنانا ہوگا،اور شہید بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلنا ہوگا ۔