بشام, مدیحہ طارق قتل کیس میں اہم پیش رفت ، پو لیس نے مرکزی ملزم سمیت پانچ افراد گرفتار کر لیا

جمعرات 22 جون 2017 21:14

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ) شانگلہ، مدیحہ طارق قتل کیس میں اہم پیش رفت ، بشام پو لیس نے مرکزی ملزم سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، پو لیس نے سول جج شانگلہ کی عدالت سے ملزمان کا سات روزہ جسما نی روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ، میڈیکل رپورٹ میں بچی کو جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی ، بچی کو جنسی تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر کے بوریوں میں بند کر پھینک دیا گیا تھا ۔

جمعرات کے روز ضلعی پو لیس آفیسر شانگلہ راحت اللہ خان اور پا ک آر می کے لیفٹیننٹ کرنل رانا حماد نے شنگ میں جا ئے و قو عہ کا معائنہ کیا اور غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ پاک آر می کے لیفٹیننٹ کرنل رانا حماد نے اسے انسانیت سوز واقعہ قرار دیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ڈی پی او شانگلہ راحت اللہ خان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف شہادتیں اکھٹی کی جارہی ہیں اور ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کا دفعہ بھی لگایا جا ئیگا۔

، انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی ایس پی بشام سرکل کی سر کر د گی میں سپیشل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے درندہ صفت افراد کو کیفر کر دار تک پہنچا یا جا ئیگا ۔ چھ سالہ معصوم بچی مدیحہ طارق کے ریپ اور قتل کے مرکزی ملزم جمعراز کو بیٹوں سمیت جمعرات کے روز سول جج شانگلہ افتخار احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں سے ان کا سات روزہ جسما نی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب میڈیکل رپورٹ میں چھ سالہ مدیحہ طارق کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :