فیصل آباد, خونی ڈکیتی مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے باپ بیٹا کو زخمی کردیا

جمعرات 22 جون 2017 21:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ڈھڈی والا میں رات دو بجے خونی ڈکیتی مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے باپ بیٹا کو زخمی کردیا ‘آن لائن کے مطابق35سالہ محمد اشرف ولد محمد یوسف اور اس کاگیارہ سالہ بیٹا علی رضا سکنہ 214ر ب گلشن رحیم 214ر ب ڈھڈی والا کے رہائشی اپنے گھر کی چھت پر سو رہے تھے کہ رات دو بجے سات نامعلوم مسلح افراد گھر کی دیوار پھلانگ کر چھت پر آگئے انہوں نے آتے ہی محمد اشرف کے سوتے ہوئے کوئی تیز دھار آلہ سر میں مارا جس پر مضروب شخص نے شور مچانا شروع کردیا بعدازاں نامعلوم مسلح افرادنے مضروب شخص کی مزاحمت پر اسکی دونوں ٹانگوں میں گولیاں مار دیں اور اسکے بیٹے علی رضا کو بھی ٹانگ میں گولی مار کرلہولہان کردیا اہل خانہ کے شور ڈالنے پر نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :