عارف والا :صوبائی سیکرٹری عملدرآمد و کوآرڈینیشن پنجاب فراست اقبال کی نماز جنازہ بلدیہ کے سبزہ زار گرائونڈ عارفوالا میں ادا کر دی گئی

جمعرات 22 جون 2017 21:12

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) صوبائی سیکرٹری عملدرآمد و کوآرڈینیشن پنجاب فراست اقبال کی نماز جنازہ بلدیہ کے سبزہ زار گرائونڈ عارفوالا میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات اور صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کو نماز جنازہ کے بعدآبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا عارفوالا الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے زیراہتما م صحافی برادری نے مرحوم کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا

متعلقہ عنوان :