کوئٹہ: لورالائی کے علاقے میں پک اپ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک خاتون سمیت9 افراد زخمی

جمعرات 22 جون 2017 21:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) لورالائی کے علاقے میں پک اپ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک خاتون سمیت9 افراد زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے لورالائی میں میختر کے قریب سور ڈاکی کے مقام پر پک اپ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص نورالبشر سکنہ سوات موقع پر ہلاک جبکہ ان کے ساتھی شیر علی رونا گل ، دائود، عنایت اللہ،خاتون مسماة(م)زخمی ہو گئی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی

متعلقہ عنوان :