کوئٹہ: کوئٹہ اور مچھ جیل میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کر کے قیدیوں اور بیرکوں کی تلاشی لی گئی

اس دوران سینکڑوں موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا

جمعرات 22 جون 2017 20:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) کوئٹہ اور مچھ جیل میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کر کے قیدیوں اور بیرکوں کی تلاشی لی گئی اس دوران سینکڑوں موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا جیلوں کو حساس قرار دیتے ہوئے ان کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سیکورٹی فورسز اور پولیس کے عملے نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ اور مچھ جیل میں سرچ آپریشن کیا اس دوران تمام بیرکس اور قیدیوں کی تلاشی لی گئی آپریشن کے موقع پر قیدیوں سے 200 سے زائد موبائل فون ملے ہیں جبکہ جیلوں کے اندراور باہر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور دونوں جیلوں کو حساس قرار دیا گیا ہے یاد رہے کہ اس قبل بھی سیکورٹی فورسز اور پولیس کوئٹہ جیل سمیت صوبے کی دیگر جیلوں میں سرچ آپریشن اور بیرکس کی تلاشی کر تے رہتے ہیں

متعلقہ عنوان :