ایس ای سی پی نے مطلوب حقیقی ملکیت کی معلومات کمیشن کو فراہم کرنے کے لئے فارمز مشتہر کردئے

جمعرات 22 جون 2017 20:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نے کمپنیز ایکٹ ۲۰۱۷ کے دفعہ ۴۵۲ کے تحت مطلوب حقیقی ملکیت کی معلومات کمیشن کو فراہم کرنے کے لئے فارمز مشتہر کردئے ہیں۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا ضمیمہ نمبر ایک اس فارم کی صراحت کرتا ہے جس پر حصص دار یا کمپنی کا افسر جو پاکستان کا شہری بشمول دوہری شہریت کاحامل ہو،غیر ملکی کمپنی یا باڈی کارپوریٹ میں اپنی حصص داری یا دیگر مفاد کا ، ایسی حیثیت یا مفاد کا حامل ہونے کے تیس دن کے اندر اندر کمپنی کے پاس اظہار کرے گا۔

ضمیمہ دوکمپنی کی جانب سے سال کے دوران اس ایکٹ کے آغازِ نفاذ سے ساٹھ دِن کے اندراندر اور بعدا زاں اپنے سالانہ گوشواروں کے ساتھ جیسا کہ ایکٹ کے تحت مطلوب ہے درج بالا موصول شدہ معلومات کمپنی رجسٹرار کو رپورٹ کرنے کے فارم کی صراحت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

نئے قانون میں نمایاں حصص دار کی تعریف ایسے شخص کے طور پر کی گئی ہے جو کسی کمپنی میں کم از کم دس فیصد حصص داری یا ووٹنگ کے اختیار کا حامل ہو۔

افسر میں کوئی بھی ڈائریکٹر،چیف ایگزیکٹو، چیف فنانشل افسر، کمپنی سیکرٹری یا کمپنی کا کوئی دیگر مجاز افسر شامل ہے۔درج بالا معلومات ایس ای سی پی کے لئے عالمی رجسٹر برائے بینفشل اونرشپ (حقیقی ملکیت ) تیار اور برقرار رکھنے میں معاون ہوگی۔ اس کا بنیادی مقصدنمایاں حصص داروں اور کمپنی کے افسران کی حقیقی ملکیت کی معلومات کے حوالے سے زیادہ شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔شہزا

متعلقہ عنوان :