کراچی، شب قدرکے موقع پر مرکزی مساجدامام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات پر سیکورٹی اقداات کو غیر معمولی بنایاجائے،اے ڈی خواجہ

نماز تراویح ،تکمیلِ قرآن اور محافل شبینہ میں شریک شہریوں کے تحفظ کیلئے بھی تھانہ جات تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں، آئی جی سندھ

جمعرات 22 جون 2017 20:29

کراچی، شب قدرکے موقع پر مرکزی مساجدامام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ماتحت پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب قدر /جمعتہ الوداع کے موقع پر مرکزی مساجد،امام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات پر سیکورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایاجائے،نماز تراویح ،تکمیلِ قرآن اور محافل شبینہ میں شریک شہریوں سمیت شہریوں کے تحفظ کے لیے بھی تھانہ جات تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں،تمام ایس ایچ اوز علاقے میں اپنی موجودگی کے تحت پیٹرولنگ ،اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ کے عمل کو مزید سخت بنائیں،تعینات اہلکاروں کو سیکورٹی فرائض کی اہمیت کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پوائنٹس ہرگز خالی نا چھوڑنے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے،بم ڈسپوزل اسکواڈ سے تمام اہم مقامات کی سوئپنگ اور کلیئرنس لی جائے،ایڈوانس انٹیلی جنس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کو تھانوں کی سطح پر مزید مضبوط اور غیر معمولی بنایا جائے،کسی بھی حوالے سے حاصل معلومات کو بروقت شیئرنگ اور بعد اذاں اسے فالو کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے،سیکورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی بھی لاپرواہی ناقابل ِ برداشت ہوگی

متعلقہ عنوان :