لاہور ، پنجاب یونیورسٹی :تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

جمعرات 22 جون 2017 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پنجاب یونیورسٹی نے نوشین مشاہد دخترمشاہد علی کوفزکس کے مضمون میں ان کے’’سمٹریز، سولیٹا نز اور انٹگیر یبل ماڈلز‘‘کے موضوع پر،ظلِ ہما دختر محمد احسن فاروقی کو اسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے ’’تکملہ فتح الملہم ۔

(جاری ہے)

منہج کا تحلیلی جائزہ ‘‘ کے موضوع پراور سجاد اللہ جان ولد ہدایت اللہ خان کولائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے مضمون میں ان کے’’یونیورسٹی طلباء میں جذباتی ذہانت ، لائبریری سے گھبراہٹ اور علمی محاصل کا آپس میں تعلق : پاکستانی انڈر گریجوئیٹس کا ایک مطالعہ ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں