لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب سے سابق امریکی سفیر ٹیریسٹا سی شیفرکے وفد کی ملاقات

جمعرات 22 جون 2017 21:08

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب سے سابق امریکی سفیر ٹیریسٹا سی شیفرکے وفد کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سے سابق امریکی سفیر ٹیریسٹا سی شیفر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ امریکی وفد نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کاکہناتھا کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں بے مثال محنت سے کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بھی بجلی کے حصول کو یقینی بنایا گیا ہے،سابق امریکی سفیرکاکہناتھاکہ میاں شہبازشریف نے انتہائی محنت کے ساتھ توانائی سیکٹر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،مس ٹیریسٹاسی شیفرنے کہاکہ وہ جانتی ہیں آپ انتہائی محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں، اس موقع پرصوبائی وزیر صنعت شیخ علاؤالدین، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :