لاہور،علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرطیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث28پروازیں متاثرہو گئیں

جمعرات 22 جون 2017 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرطیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث28پروازیں متاثرہو گئیں۔مسافروں کومشکلات کاسامناکرنا پڑا۔لندن سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے 758 اورمانچسٹر سے لاہور آنیوالی پرواز710 منسوخ کردی گئی ، سلالہ سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز 236اورلاہور سے سلالہ جانیوالی پرواز پی کے 235 منسوخ کردی گئی۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 264 اورلاہور سے ابو ظہبی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 430 منسوخ کردی گئی۔کراچی سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 316اورلاہور سے کراچی جانیوالی پرواز پی کے 317 منسوخ کردی گئی۔اسلام آباد سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 655اوراسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے 654 منسوخ کردی گئی۔ کراچی سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 312اورلاہور سے کراچی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 313 منسوخ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :