زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں صحافیوں پر تشدد رانا ثنااللہ اور ڈاکٹر اقرار کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہی: محمد اکرم رضوی

جمعرات 22 جون 2017 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) انجمن طلباء اسلام پنجاب کے سیکریڑی اطلاعات محمد اکرم رضوی نے الزام عائد کیا ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں صحافیوں پر تشدد رانا ثنااللہ اور ڈاکٹر اقرار کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے ۔ ڈاکٹر اقرار اور دیگر ملزمان کے خلاف کاروائی رانا ثنااللہ سے عزیز داری ہونے کی وجہ سے نہیں ہو رہی ۔

(جاری ہے)

حملے کے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے ۔سیکورٹی گارڈز کا صحافیوں پر حملہ وی،سی کی ایماء پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا میڈیا نمائندوںپر حملے تشویشناک ہیں۔ حکومت صحافیوں اور صحافتی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے۔صحافیوں پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔حکومت حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام ذرائع ووسائل بروئے کار لائے۔انہوں نے متاثرہ کارکنان کے ساتھ یکجہتی اور بھر پور تعائون کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :