لاہور ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے این جی او کی بندش کے خلاف درخواست پر حکومتی پالیسی طلب کر لی

جمعرات 22 جون 2017 21:05

لاہور ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے این جی او کی بندش کے خلاف درخواست ..
ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے این جی او کی بندش کے خلاف درخواست پر حکومتی پالیسی طلب کر لی ہے ۔ مقامی این جی او کی سربراہ روبینہ کی جانب سے دائر درخواست میں این جی او پر پابندی کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار این جی او کی وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے غیر ملکی فنڈنگ کا الزم عائد کر کہ این جی او کو کام کرنے سے روک دیا ہے، درخواستگزار این جی او کے وکیل کے مطابق حکومتی الزام بے بنیاد ہے،وکیل نے استدعاکی کہ درخواست گزار این جی او پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد این جی او کی بندش کے خلاف حکومتی پالیسی طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔