لاہور ، جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے کیخلاف چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لائیو سٹاک سے جواب طلب

جمعرات 22 جون 2017 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لائیو سٹاک سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ محمد نوید سمیت دیگر 37 ملازمین کی جانب سے دائر درخواست میں تنخواہ نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

وکیل نے بتایا کہ درخواست گزاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا تاہم عدالتی حکم پر انہیں بحال کر دیا گیا ہے۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ ملازمت پر بحالی کے بعد باوجود تنخواہیں جاری نہیں کی جا رہیں جس سے درخواست گزاروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ درخواست میں استدعا ی گئی کہ متعلقہ حکام کو تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :