لاہور ، جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو میں غیر قانونی بھرتیوں اور تبادلوں کے خلاف سلیکشن بورڈ لیسکو سے جواب مانگ لیا

جمعرات 22 جون 2017 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لیسکو میں غیر قانونی بھرتیوں اور تبادلوں کے خلاف دائر درخواست پر سلیکشن بورڈ لیسکو سے جواب مانگ لیا ۔

(جاری ہے)

لیسکو انجینئرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور تبادلوں کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں الزام لگایا گیا کہ پیپکو اور فیسکو میں غیر قانونی بھرتی کر کے ان کا تبادلہ لیسکو میں کیا جا رہا ہے ۔ درخواستگزار تنظیم نے استدعا کی کہ لیسکو بورڈ کو غیر قانونی بھرتیوں اور ٹرانسفرز روکنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے سلیکشن بورڈ لیسکو سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔