لاہور، پنجاب بھر عید بازاروں میں سکیورٹی کے موثر اقدامات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا،سلیم چوہدری

جمعرات 22 جون 2017 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پنجاب بھر کے عید بازاروں میں سکیورٹی کے موثر اقدامات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ،مقامی وکیل سلیم چوہدری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہزاروں کی تعداد میں شہری عید کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں لیکن عید بازاروں میں سکیورٹی کا کوئی موثر انتظام نہیں کیے گئے ،درخواستگزار وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش آسکتا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب حکومت کو عید بازاروں کی سکیورٹی بہتر بنانے کا حکم دیا جائے۔