لاہور، چیف جسٹس نے نادرا بورڈ کے ممبران کی تعیناتیوں کیخلاف قانونی معاونت کیلئے چیئرمین نادرا کو پانچ جولائی کو طلب

جمعرات 22 جون 2017 20:58

لاہور، چیف جسٹس نے نادرا بورڈ کے ممبران کی تعیناتیوں کیخلاف قانونی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے نادرا بورڈ کے ممبران کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست میں قانونی معاونت کیلئے چیئرمین نادرا عثمان یوسف کو پانچ جولائی کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

اویس الرحمان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نادرا بورڈ کے طارق محمود، طارق اکبر سمیت دیگر ممبران کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا ہے لہٰذا انکی تعیناتیاں کالعدم کی جائیں، نادرا کے وکیل نے موقف اختیا رکیا کہ نادرا کے بورڈ ممبران کی تعیناتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، عدالت نے عبوری دلائل سننے کے بعد مزید قانونی معاونت کیلئے چیئرمین نادرا عثمان یوسف کو 5جولائی کیلئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :