لاہور، توہین عدالت کی درخواست پر قائم مقام آئی جی پولیس اور چیف ٹریفک آفیسر کو نوٹسز جاری جواب طلب

جمعرات 22 جون 2017 20:58

لاہور، توہین عدالت کی درخواست پر قائم مقام آئی جی پولیس اور چیف ٹریفک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر قائم مقام آئی جی پولیس اور چیف ٹریفک آفیسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شجاعت علی خان نے ٹریفک وارڈن ہاشر محمود کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا کہ اس نے مینجمنٹ کورس مکمل کر رکھا ہے اور اگلے عہدے میں ترقی کا اہل ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو اگلے عہدے پر ترقی نہیں دی جا رہے جو توہین عدالت کے متراف ہے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد قائم مقام آئی جی پولیس اور چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔