لاہور، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ڈرافٹس مینوں کی اپ گریڈیشن درخواستوںپر سماعت کرتے ہوئے مختلف محکموں میں کام کرنے والے ڈرافٹس مینوں کی اگلے عہدوں میں ترقی دیدی

جمعرات 22 جون 2017 20:58

لاہور،  چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ  ڈرافٹس مینوں کی اپ گریڈیشن درخواستوںپر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے ڈرافٹس مینوں کی اپ گریڈیشن کی درخواستوں میں چیف سیکرٹری پنجاب کو حتمی جواب کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے، عدالت نے چیف سیکرٹری آفس کے ذمہ دار افسر کو بھی 4جولائی کیلئے طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شاہ رانا خلیق سمیت پنجاب بھر کے ڈرافٹس مینوں کی اپ گریڈیشن کیلئے درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے ڈرافٹس مینوں کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے اگلے عہدوں میں ترقی دیدی ہے لیکن ٹیکنیکل ڈرافٹس مینوں کیساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور انہیں اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا، سرکاری وکیل نے چیف سیکرٹری کی طرف سے سمری پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کو ان ڈرافٹس مینوں کی اپ گریڈیشن کیلئے سمری بھجوا دی گئی ہے، یہ سمری خفیہ ہے جو صرف عدالت دیکھ سکتی ہے کیونکہ یہ سمری ابھی منظور ہونا باقی ہے، درخواست گزاروں کے وکلا نے سمری پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس سمری پر انہیں اعتراض ہے، چیف جسٹس نے سمری مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس عدالت میں خفیہ دستاویزات کا کلچر نہیں ہے، اس عدالت میں جو بھی کاغذ آئیگا وہ پبلک ڈاکومنٹ تصور کیا جائیگا، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو حتمی جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 4جولائی کو ذمہ دار افسر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔