لاہور ، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں وکلا نے لیگی جیالے کو تشدد کا نشانہ بنایا

جمعرات 22 جون 2017 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہائوس اجلاس میں وکلا نے نواز شریف زندہ باد کا نعرے لگانے والے لیگی جیالے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، وکلا نے لیگی جیالے پر تھپڑوں، مکوں اور ٹھڈوں کی بارش کر دی۔لاہور ہائیکورٹ بار کا پانامہ کیس کی بنیاد پر نواز شریف کے استعفیٰ کے تحریک کے موضوع پر جنرل ہائوس اجلاس کیانی ہال میں شروع ہوا جس میں نائب صدر راشد لودھی، سیکرٹری عامر سعید راں سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی، اجلاس کی کارروائی کے دوران جیسے وکلا نے نواز شریف کیخلاف تقریریں شروع کیں تو کیانی ہال سے گزرتے ہوئے ایک لیگی جیالے نے نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کر دیئے اور ہال سے نکل گیا تاہم وکلا نامعلوم جیالے کو پکڑ کے کیانی ہال میں لائے اور اس پر تھپڑوں، مکوں اور ٹھڈوں کی بارش کر دی۔

(جاری ہے)

نائب صدر راشد لودھی نے کہا کہ حکومت نے ماضی کی طرح وکلاء کے اجلاس کا ماحول خراب کرنے کیلئے اپنے کارکن کو بھیجا، بار کا کیانی ہال صرف وکلا کیلئے مختص ہے، اس ہال میں کسی غیروکیل کو نعرے بازی کی اجازت نہیں ہے۔ لیگی جیالے پر تشدد کے بعد سینئر وکلا نے مداخلت کر کے اسکی جان چھڑائی اور اسے پچھلے دروازے سے احاطہ ہائیکورٹ سے نکالا، لاہور ہائیکورٹ بار نے لیگی جیالے کے کیانی ہال میں نعرے بازی کو سازش قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :