لاہور ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر اسد اسلم کو کام سے روکتے ہوئے پرو وائس چانسلر کو انتظامی امور سنبھالنے کی ہدایت

جمعرات 22 جون 2017 20:58

لاہور ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر اسد اسلم کو کام سے روکتے ہوئے پرو وائس چانسلر قاضی سعید کو انتظامی امور سنبھالنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

شہری افتخار احمد کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے ڈاکٹر اسد اسلم کو کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا ہے جبکہ یونیورسٹی کے ایکٹ میں قائم مقام وائس چانسلر کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ایکٹ کے مطابق مستقل وائس چانسلر نہ ہو تو پرو وائس چانسلر انتظامی امور کی دیکھ بھال کر سکتا ہے، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر اسد اسلم کو سینئر ہونے کی بنیاد پر وقتی طور پر قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر اسد اسلم کو کام سے روکتے ہوئے انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن عبوری طور پر معطل کر دیا، عدالت نے یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر قاضی سعید کو یونیورسٹی کے انتظامی امور سنبھالنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ صحت اور ڈاکٹر اسد اسلم سے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :