پاناما کیس کا سیاسی رنگ اختیار کرنا خطر ناک ہی: شاہ محمد اویس نورانی

امریکہ اسلام اور مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے،امریکی ڈرون حملے نا قابل برداشت ہیں، سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان

جمعرات 22 جون 2017 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا سیاسی رنگ اختیار کرنا خطر ناک ہے۔سیاسی انتشار میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کی محاذ آرائی سے قوم پریشان ہے۔امریکہ اسلام اور مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے۔امریکی ڈرون حملے نا قابل برداشت ہیں۔

امریکہ نے پاکستان کے ساتھ دوستی کی آڑ میں دشمنی کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں نظام مصطفی کے حق میں قرار دادیں منظور کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ 27رمضان قیام پاکستان کا دن ہے۔ آئندہ انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔ اسلام آباد سیاست کا کوفہ ہے۔ عوام ایک کا نہیں سب کا احتساب چاہتے ہیں۔ کشمیریوں نے پاکستان کی جیت پر جشن مناکر پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا ہے۔ سیاست دان اور حکمران بلیم گیم چھوڑکر عوامی مسائل پر توجہ دیں۔ کھرب پتی لیڈر کبھی غریب عوام سے مخلص نہیں ہوسکتے۔