پاک فضائیہ کے پائلٹ نے بھارت کی شکست کا منفرد انداز میں جشن منایا

جمعرات 22 جون 2017 20:43

پاک فضائیہ کے پائلٹ نے بھارت کی شکست کا منفرد انداز میں جشن منایا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ایک جانب جہاں پورے ہندوستان میں چیمپئنز ٹرافی کی شکست کا غم منایا جارہا ہے وہیں پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیت کا جشن منانا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک تصویر میں پاک فضائیہ کے پائلٹ ہاتھ میں ایک کاغذ پکڑے نظر آرہے ہیں جس پر ’’ موقع ،موقع ‘‘ لکھا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے ’’موقع ، موقع ‘‘ کے نام سے گانا بنایا تھا جسے وہ پاکستان کیخلاف ہر جیت کے موقع پر ایک نئے انداز سے پیش کرتا تھا۔ ۔

متعلقہ عنوان :