روس کی پاکستان کو آزادانہ تجارتی معاہدے کی پیشکش،پاکستان کامعاہد ہ پرآمادگی کااظہار

جمعرات 22 جون 2017 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) روس نے پاکستان کو آزادانہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کر دی ہے،جبکہ پاکستان نے بھی تجارتی معاہدے پرآمادگی کااظہار کردیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم نوازشریف کو براہ راست آزادانہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی ہے۔ یہ پیشکش وزیراعظم نوازشریف اور روسی صدر کے درمیان دورہ آستانہ کے موقعہ پرملاقات میں کی گئی۔ پاک روس آزادانہ تجارتی معاہدے سے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھیگا۔ پاکستان نیروس کیساتھ آزاد تجارتی معاہدیپر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :