سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد یو رو ایشین ممالک کے سپیکرز کی دوسری میٹنگ میں شر کت کرے گا

جمعرات 22 جون 2017 20:43

سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد یو رو ایشین ممالک کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سر براہی میں 4رکنی پارلیمانی وفد جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیو ل میں 26سے 28جون کو منعقد ہونے والی یورو ایشین ممالک کے سپیکر ز کی دوسر ی میٹنگ میں شر کت کرے گا۔

(جاری ہے)

وفد 25جون کو سیول روانہ ہو گا وفد میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ ممبران قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر ،ملک قیصر احمد شیخ اور چوہدری عابد رضا شامل ہو نگے سردار ایاز صادق سپیکرز میٹنگ کے علاوہ سیول میں اپنے قیام کے دوران ایشیائ اور یو رپین ممالک سے آئے ہوئے اپنے ہم منصوبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں پارلیمانوں کے درمیان روابط کوفروغ دینے اور اہم علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :