وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،مختلف امور میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی

جمعرات 22 جون 2017 20:30

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،مختلف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری جان کالڈروڈ نے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک۔

(جاری ہے)

کینیڈا تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان جاری مختلف امور میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔