بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی دوسرے اعترافی بیان کی ویڈیوسامنے آگئی

ہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا،پاکستان جاسوسی کیلئے 2005اور 2006ء میں آیا، ساحلی علاقوں میں بحریہ کی تنصیبات اوراثاثوں کی تفصیلات اکٹھی کیں۔بھارتی جاسوس کااعترافی بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 جون 2017 18:55

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی دوسرے اعترافی بیان کی ویڈیوسامنے آگئی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22جون2017ء) :بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی اعترافی بیان کی ایک اورویڈیوسامنے آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے نئی ویڈیومیں دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کااعتراف کیاہے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی دوسری اعترافی ویڈیوکے بیان میں کہاگیاہے کہ دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہاہوں۔

سندھ ،کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی راکی سرگرمیوں کابھی اعتراف کیا۔کلبھوشن نے اپنے اعترافی بیان میں کہاکہ میں کمانڈرکلبھوشن سدھیرجادیوہوں۔میراہندوستان نیوی کانمبر41558زولوہے۔بحریہ کاکمیشنڈآفیسرہوں۔میراکوڈنام حسین مبارک پٹیل ہے۔پاکستان کے بحری اثاثوں کی جاسوسی کیلئے دوبارپاکستان آیا۔

(جاری ہے)

پاکستان جاسوسی کیلئے 2005اور 2006ء میں آیا۔

کلبھوشن نے اعتراف کیاکہ اس نے ساحلی علاقوں میں بحریہ کی تنصیبات اوراثاثوں کی تفصیلات اکٹھی کیں۔بھارتی ایجنسی ”را“نے اندازہ لگالیاتھا کہ 2014ء میں مودی کی حکومت ہوگی۔اسی لیے میر ی خدمات ’را‘ کے حوالے کردی گئیں۔مکران کے ساحلی علاقے کراچی،کوئٹہ ،بلوچستان اور تربت میں دہشتگردی کروانے کی ذمہ داری دی گئی۔پاکستان اور کراچی میں انتشارپھیلانامیرامقصدتھا۔کلبھوشن نے کہا کہ اس سلسلے میں میری اور انیل کمارکی ملاقات الوک جوشی سے ہوئی۔جسکے دوران کراچی اور ساحلی علاقوں میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی گئی۔میں ایران کے ساحلی شہرچاہ بہارمیں رہ رہاتھا۔اور وہاں منڈاٹریڈنگ کمپنی کے نام سے کاروبارشروع کیا۔

متعلقہ عنوان :