ڈیرہ اسماعیل خان ، تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

جمعرات 22 جون 2017 20:26

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) درابن کے علاقہ گنڈی عاشق اڈہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔تھصیل درابن کے علاقہ گنڈی عاشق اڈہ کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ کی ٹکر سے نجیب اللہ سکنہ گنڈی عاشق شدید زخمی ہوگیا جسے فور ی طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی کے ماموں عبدالرحمٰن ولد محمد نواز قوم کہاوڑ کی رپورٹ پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ تھانہ صدر کی حدود بائی پاس کے قریب ٹریکٹر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔مقیم شاہ ڈیرہ کا رہائشی محمد مشتاق ولد سوہنٹراں خان موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا اسے بہوشی کی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :