ڈیرہ اسماعیل خان ،دیوار گرنے کا تنازع ،ملزمان نے پڑوسی کے گھر میں گھس کر اسے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کردیا

جمعرات 22 جون 2017 20:26

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) دیوار گرنے کا تنازع ،ملزمان نے پڑوسی کے گھر میں گھس کر اسے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کردیا ۔چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔تحصیل پروا کے علاقہ گرہ نور میں دیوار گرنے کے تنازع پر ملزمان نے اپنے پڑوسی شاہ جہان ولد سلطان احمد قوم ڈیسی سکنہ گرہ نور کے مکان میں گھس کر اسے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔وجہ عدوات دیوار گرنے کا تنازع بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزمان بلال ،اقبال پسران جمعہ خان سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ادھر رقم کی لین دین کے تنازع پر ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار سے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا ،پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو کو گرفتار کرلیا۔ بندکورائی کے علاقہ سول راکھ مائنر کے قریب ملزمان نے رقم کے لین دین کے تنازع پر عبدالستار ولد عبدالحمید قوم کہاوڑ سکنہ سول راکھ بندکورائی کو کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزمان محمد خان،نقیب اللہ سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :