سخاکوٹ اور درگئی میں چھاپے کے دوران خودساختہ مہنگائی اور غیر معیاری و زائد المیعاد آشیائے خورد نوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی ، 8دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 22 جون 2017 20:26

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) سخاکوٹ اور درگئی میں چھاپے کے دوران خودساختہ مہنگائی اور غیر معیاری و زائد المیعاد آشیائے خورد نوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی ، 8دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے کو گرفتار کرلئے گئے ۔زائد المیعاد آشیاء میں جوس ، آچار اور ملک پیک وغیرہ شامل ہیں۔ ماہ مقدس میں روز ہ داروں کو تنگ کرنے اور خودساختہ مہنگائی لانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر اور نائب تحصیل دار عنایت الرحمان کی درگئی بازار میں آشیائے خورو نوش کی خودساختہ نرخوں اور ایکسپائر آشیائے فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف چھاپے کے دوران قصائیوں، سویٹس شاپس اور جنرل سٹورز مالکان سمیت 8دکانداروں وقار خان سکنہ درگئی بازار، ریداد خان سکنہ جبن درگئی،معاذ خان سکنہ خرکی ، دین محمد سکنہ مہاجر کیمپ ، محمد خان سکنہ موسیٰ مینہ ، آفتاب خان سکنہ درگئی بازار، سلیمان سکنہ درگئی بازار اور نیک محمددرگئی کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ سخاکوٹ بازار میں تحصیل داردرگئی نے چھاپوں کے دوران متعدد دکانداروں کو جُرمانہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

زائد المیعاد آشیاء میں آچار ، ملک پیک اور جوس وغیرہ شامل ہیں۔ دریں آثناء لیویز محرران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر نے کہا کہ خودساختہ مہنگائی اور غیر معیاری آشیائے خورد نوش فروخت اور تیار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اور کسی کو بھی روزہ داروں اور شریف شہریوں کوبے تنگ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔

اس موقع پراے اے سی درگئی عالمگیر خان ، پوسٹ کمانڈر درگئی صاحب رحیم خان ،محرران گل فراز خان ، عثمان خان ، فریدخان ،سیدکمین اور عبید خان بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور صحت کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے جس پر کسی صورت کمپرامائز نہیں کرینگے ۔ انہوں نے تاجروں اور فیکڑی مالکان کو بھی خبر دار کیا کہ غیر معیاری آشیاء مارکیٹ میں لانے سے گریز کریں بصورت دیگر انہیں قانون کے دائرے میں لانے کے لئے کسی قسم کی کاروائی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :