ٹانک ،ملازئی میں مخالفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک

جمعرات 22 جون 2017 20:26

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) گاو،ْں ملازئی میں مخالفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق ، فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گاو،ْں ملازئی کے علاقے چنی مچن خیل میں دو مخالف گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں نصیب اللہ ولد عجب خان نامی شخص شدید زخمی ہوگیا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزمان ارتکا ب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :