نیبر ہڈ و ویلج ناظمین ایسوسی ایشن کا لوکل گورنمنٹ کے ناراوا سلوک کے خلاف 2 جولائی کو بھرپور احتجاجی مظاہر ے کا اعلان

جمعرات 22 جون 2017 20:26

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) نیبر ہڈ و ویلج ناظمین ایسوسی ایشن کا لوکل گورنمنٹ کے ناراوا سلوک کے خلاف 2 جولائی کو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان ، مشترکہ اعلامیہ جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق نیبر ہُڈ و ویلج کونسل ناظمین کو محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رولر ڈیویلپمنٹ خیبر پختونخواہ کی جانب سے مسلسل نظر اندا ز کئے جانے کے خلاف نیبر ہڈ اور ویلج کو نسل ناظمین کے ضلعی اتحاد کی جانب سے بھرپور احتجا ج کی دھمکی دی گئی ہے۔

جمعرات کے روز جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اگر ویلج کونسل اور نائبر ہڈ کونسل ناظمین کو غیر ترقیاتی فنڈز کی تقسیم اور کلا س فور ملازمین کی تقرریوں سے لاتعلق رکھا گیا تو وہ محکمہ لو کل گورنمنٹ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کے ساتھ اپنے حقوق کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع بھی کریںگے۔