جنوبی وزیرستان کے علاقہ کوٹکئی سے سام تک روڈ پر کام کا آغاز ، چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا نظام آسان بنادیاگیا

جمعرات 22 جون 2017 20:25

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) جنوبی وزیرستان کے علاقہ کوٹکئی سے سام تک روڈ پر کام کا اغاز کردیا گیا ہے چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا نظام آسان بنادیاگیا ہے سیکورٹی صورتحال کو مد نظررکھتے ہوئے علاقہ میں دیر پا امن کے لئے قبائلی عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں ان خیالات کااظہار 9ڈویژن کے بریگیڈیئر عامرنے پریس کلب ٹانک کے صدر اوردین محسود کی قیادت میں صحافیوں کے اعزاز میں جاوید سلطان کیمپ وانا میں دی گئی افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر کرنل مجاہد ،جی ون فاٹا کرنل شوکت ،کرنل عدیل اور کرنل اختر سمیت پاک ارمی کے دیگراعلیٰ حکام، پریس کلب ٹانک کے نائب صد ر ڈاکٹر عطاء الرحمان اور دیگر صحافی بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ وانا میں مقامی سطح پر پیداہوانے والے میوہ جات اور سبزیوں کے جدید کول سٹوریج پلانٹ پر کا م جاری ہے جس سے مقامی زمیندارمحفوظ طریقے سے پھل اور سبزیاں باآسانی ملک کے دیگر علاقوں کو سپلائی کرسکیںگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کول سٹوریج پلانٹ کیساتھ بننے والی مارکیٹوں میں جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں کو مساوئی بنیادوں پر دکانیں الاٹ کی جائیں گی۔

انہوںنے کہا کہ سیکورٹی چیک پوسٹوں پر تلاشی میں کافی حدتک نرمی کردی گئی لیکن سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قبائلی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ علاقہ میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں مختلف شعبہ جات مواصلات، صحت ، تعلیم سمیت کئی اہم منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے قبائلیوں کی معیارزندگی بہتر ہوگی وانا میں پولی ٹیکنیکل کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ بریگیڈیئر عامر کا کہناتھا کہ صحافی معاشرے میں کلیدی کردار ہوتاہے انہیں چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی احسن طریقے سے نبھاکر ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :