شاہ محمود قریشی 61برس کے ہوگئے، اہلخانہ کیساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا

ملک بھر میں دوست واحباب،پارٹی کارکنوں اور مریدین نے شاہ محمود کی سالگرہ منائی

جمعرات 22 جون 2017 20:25

شاہ محمود قریشی 61برس کے ہوگئے، اہلخانہ کیساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین وسابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 61برس کے ہوگئے ،ملتان سمیت ملک بھر میں موجود ان کے دوست واحباب،پارٹی کارکنوں اور مریدین نے گزشتہ روز ان کی سالگرہ منائی جبکہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے اپنی سالگرہ کاکیک اپنے اہل خانہ کے ساتھ کاٹا۔ان کے جنم دن کے موقع پرسیاسی رہنمائوں،پارٹی کارکنوں،مریدین اوردوست احباب نے ان کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے موجودہ وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی22جون1956کو ملتان کے ایک بڑے سیاسی اورمذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔شاہ محمودقریشی کے والدمخدوم سجادحسین قریشی گورنرپنجاب رہے ،تحریک انصاف کے وائس چئیرمین نے اعلی تعلیم کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی اور 1985میں اپنے سیاسی سفر کاآغاز پہلی بار ایم پی اے منتخب ہوکرکیا۔

(جاری ہے)

شاہ محمودقریشی پاکستان مسلم لیگ چھوڑ کر1993میں پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے اور 2011 تک پیپلزپارٹی کی حکومتوں میں وزارت خارجہ سمیت مختلف وفاقی اورصوبائی حکومتوں میں وزیررہے جبکہ ملتان کے سابق صدر پرویز مشرف کے ابتدائی دور میں ضلع ناظم ملتان بھی رہے۔

وزارت خارجہ سے ہٹائے جانے پر 2011میں شاہ محمودقریشی نے پیپلزپارٹی چھوڑکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔شاہ محمودقریشی کے ایک صاحبزادے مخدوم زین حسین قریشی بھی سیاست کے میدان میں سرگرم ہیں اور ملتان میں اپنے والد کے آبائی حلقہ این اے 148سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :