بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیونے آرمی چیف کورحم کی اپیل کی درخواست کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 جون 2017 18:31

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیونے آرمی چیف کورحم کی اپیل کی درخواست کردی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22جون2017ء) : بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیونے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کورحم کی اپیل کی درخواست بھیج دی ،جبکہ ملٹری اپیلٹ کورٹ پہلے ہی کلبھوشن یادیوکی اپیل مستردکرچکی ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیونے آرمی چیف کورحم کی اپیل کی درخواست کردی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں کلبھوشن نے دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کااعتراف کیاہے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سرگرمیوں سے کئی قیمتی جانوں اور املاک کونقصان پہنچاہے۔واضح رہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکودہشتگردی اور جاسوسی کے الزام میں موت کی سزاسنائی گئی تھی۔ مزیدبرآں بھارتی جاسوس نے ایک اورویڈیو میں بھی دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کااعتراف کیاہے۔

متعلقہ عنوان :