شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور قیدوبند کی صعوبتیںبھی برداشت کیں،شرجیل انعام میمن

جمعرات 22 جون 2017 20:20

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے لئے آواز ..
حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہید محتر مہ بینظیر بھٹو نے آمروں کے خلاف جدوجہد کی اور اپنے والد کے مشن کو پورا کرنے کیلے قیدوبند کی صعوبتیںبھی برداشت کی انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور سب کے لئے مشعل راہ بنی انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے بعد خواتین کا سیاست میں آنے کا رجحان پیدا ہوا اور انھیں حوصلہ ملا وہ اپنے حلقے راہوکی ٹنڈو جام میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ اور علاقہ معزیزین کو دیئے جانے والے افطار ڈنر کے موقعے پر خطاب کررہے تھے شرجیل میمن نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمرانہ سوچ کے خلاف جدوجہد کی، انصاف سب کے لئے برابر ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی بہادری کی مثالیں آج بھی دی جارہی ہیں، انھوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے عدالتوں میں پیشیاں بھکتی اور کبھی بھی عدلیہ کی توہین نہیں کی ۔ قبل ازیں رکن صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے شہید محتر مہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹااس کے علاوہ شرجیل انعام میمن نے اپنے والد کے نام سے منسوب انعام فائونڈیشن کا افتتاح کیا اور فائونڈیشن کے تحت حیدرآباد کی 17 یونین کونسلز کو 17 ایمبولینسزحوالے کی جو کہ ہر یونین کونسل میں یوسی چیئر مین کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی نگرانی میں لوگوں کو مفت ایمبولینس کی سروس فراہم کرے گی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی امیرشاہ جاموٹ، صوبائی وزیر امداد پتافی، گیان چندایسرانی ،فقیر دادکھوسواور پی پی پی کے دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے ۔