سندھ بھر میں ماہ رمضان کے دوران زکوٰة فنڈ مستحقین میں شفاف طریقے سے تقسیم کی جارہی ہے،مشیر وزیر اعلیٰ شمیم ممتاز

جمعرات 22 جون 2017 20:20

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ سماجی بہبود شمیم ممتازنے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں رمضان مبارک کے مقدس مہینے کے دوران زکوٰة فنڈ کو مستحقین میں شفاف طریقے سے تقسیم کی جارہی ہے۔ اس بات کا اظہار صوبائی مشیر نے سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں غریب ومستحق افراد میں چیکس ، 50 افراد میں مفت راشن اور معذور افراد میں ٹرائی سائیکل اور ویل چیئر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غریب اور نادار افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے تاکہ وہ بھی دیگر لوگوں کی طرح عید کی خوشیا ںاپنے بچوں کے ساتھ منا سکیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی زکوٰة کمیٹی کی کوششیں قابل تعریف ہیں جو کہ بلا تفریق شفاف طریقے سے مستحقین میں زکوٰة کی تقسیم کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے اس موقع پر سندھ زکوٰة کونسل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس کام کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل کمشنر ٹو سید سجاد حیدر ،روٹری کلب کے اقبال میمن ،درشن لعل لالکانی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ 3 ٹرائی سائیکل ،3 ویل چیئرز، روٹری کلب کراچی کی جانب سے معذور افراد میں تقسیم کی گئیں اس موقع پر ضلعی زکوٰة کمیٹی کی جانب سے پائلیٹ پروجیکٹ سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کمپلیکس( آر سی پی ایچ) کے ٹریننگ سینٹر وحدت کالونی ملٹی پرپز کو ایک لاکھ 20 ہزار ، پائلیٹ سوشل ویلفیر کو 2 لاکھ 22 ہزار ، دارلامان کو ایک لاکھ 17 ہزار6 سو ، دارلاطفال کو ایک لاکھ 21 ہزار 8 سو ، جبکہ آر سی پی ایچ کو ایک لاکھ 11 ہزار روپے کے چیک دیئے گئے اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسعید ہ بانو، ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد بلوچ اور سوشل ویلفیئر کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس موقع پر صوبائی مشیر نے دست کاری کرنے والے مر د و خواتین میں تین تین ہزار روپے کے چیک اور غریب افراد میں عید کے کپڑے ، جوتے اور اسٹیشنری کا سامان بھی تقسیم کیا ۔

متعلقہ عنوان :