گو رنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن بونیر نے تحصیل کونسل ڈگر کے ٹینڈر کا بائیکاٹ کردیا

جمعرات 22 جون 2017 20:20

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء)گو رنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن بونیر نے تحصیل کونسل ڈگر کے ٹینڈر کا بائیکاٹ کردیا ۔ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہو نے کے باوجود کنٹریکٹرز سے سات فیصد ٹیکس وصول کی جاتی ہے ۔جبکہ سات فیصد چیک بک ٹیکس اور ٹی ایم اے کے عملہ کا بارہ فیصد ٹیکس لینا ہمارے ساتھ زیادتی ہے ۔بلدیاتی نمائندے ٹھیکڈار بنے ہو ئے ہے ۔

اگر موجودہ صوبائی حکومت نے ٹیکس کے نفاظ کو واپس نہ لیا تو بونیر میں جاری ترقیاتی منصوبے بھی بند کردیں گے۔اپوزیشن لیڈر صاحب ذادہ اشفاق احمد ،شیرین خان کی کوشیشوں سے گور نمنٹ کنٹریکٹرز اور ٹی ایم اے ڈگر کے عملہ کے درمیان تنازعہ حل ہو گیا جسکے نتیجہ میں اج ہونے والا ٹینڈر منسوح کردیا گیا اور عید کے بعد دوبارہ ٹینڈر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ٹی ایم اے ڈگر میں 151 منصوبوں کے تقریبا کروڑوں روپے کے ٹینڈر ہونے والے تھے ۔

کہ گور نمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چئیر مین حاجی شمشی خان ۔صدر بحت مل خان ۔پریس سیکرٹری رووف خان ۔شیر شاہ خان اور افسر علی نے ٹینڈر کے بائکاٹ کا اعلان کردیا ۔دونوں فریقین اپنے موقف پر ڈٹے رہے ۔اپوزیشن لیڈر اشفاق احمد اور تحصیل کونسلر شیرین خان نے مداخلت کرکے ٹینڈر منسوخ کردئے ۔جبکہ عید کے بعد دوبارہ ٹینڈر کیا جائے گا ۔