بونیر، سلارزئی گیراڑئی میں2گروپوں میں تصادم ، دو اافراد ہلاک ،ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب

جمعرات 22 جون 2017 20:20

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) علاقہ سلارزئی گیراڑئی میں فریقین کے درمیان فائیرنگ دو اافراد ہلاک ،ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ،پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی ۔

(جاری ہے)

فریقین کے درمیان سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی جبکہ گزشتہ عصر کے وقت تو تو میں میں بھی ہو ئی تھی ،پولیس تھانہ جوڑ میں ایف آئی آر در ج کرتے ہوئے مستعیث محمد صالح ولد گلزار خان نے کہا کہ ہم اپنے مامو ں کے گھر گئے ہو ئے تھے کہ واپسی پر ہمارے راستے میں پہلے سے تاک میں بھیٹے ہو ئے مخالفین نے فائرنگ کرکے حسن کے فائرنگ سے محمد حسین ولد گلزار جبکہ منیر کی فائرنگ سے عزیز الرحمان موقع پر جان ہلاک ہو گئے ۔

واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔فریقین کے درمیان گذشتہ دوسالوں سے دشمنی چلی ارہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :